اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرق میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی پیغمبر اعظم (ص) 11 نامی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔
ان مشقوں کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کئے جائیں گے اور دشمن کے ٹھکانوں کو بھاری توپخانہ کے ذریعہ تباہ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ان مشقوں کے دوران ڈرون طیاروں اور ہدف کو دقیق نشانہ بنانے والے راکٹوں کا تجربہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان فوجی مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سلامی اور سپاہ کی بری فوج کے سربراہ جنرل پاکپور بھی موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169